سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، مریم نوازکو بیرون ملک نہیں جانے دیں گے: شہباز گل

Published On 23 February,2021 02:12 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، مریم نوازکو بیرون ملک نہیں جانے دیں گے۔ نون لیگ این اے 75 کا الیکشن ہار چکی، یہ اب خرید وفروخت کریں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں اوپن بیلٹ سےالیکشن ہو، اوپن بیلٹ سے الیکشن نہ بھی ہوا تو ہم مقابلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر ادارے کا فیصلہ قبول کیا۔ اب جیتیں یا ہاریں، تحریک انصاف کو فرق نہیں پڑتا۔ جو ووٹ خریدتا ہے، بڑے فخر سے بتاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےوہ کام کرنا ہےجس سےعوام کابھلا ہو، سب اچھا نہیں ہے میں مانتاہوں۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق شہباز گل نے کہا کہ سرجری چھوٹی ہو یابڑی مریم نوازکو باہر نہیں جانے دیں گے۔
 

Advertisement