لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان کے علاقے شرونگی میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حسن بابا دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جن میں 50 سے زائد اہلکاروں کو شہید ہوئے تھے۔ وہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا اور 2007 میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا۔