لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنی اڑھائی سالہ دور کے دوران خزانے کے 4 ہزار 748 ارب روپے بچائے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت باتوں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے۔
ٹویٹر پر انہوں نے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنے اڑھائی سال کے دور میں کارکے کیس میں خزانے کے 1.5 ارب ڈالر (248 ارب روپے) بچائے۔
PM Imran Khan s PTI Govt s performance. Action speaks louder than words:
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) February 27, 2021
1. Karkey savings = $ 1.5 Billion (Rs 248 Billion).
2. LNG Savings = $3 Billion (Rs 500 Billion).
3. IPPs Savings (Private + Govt) = $ 24 Billion (Rs. 4,000 Billion).
اپنے ٹویٹ میں عمر ایوب نے لکھا کہ ایل این جی کی مد میں 3 ارب ڈالر (500 ارب روپے) بچائے۔
وفاقی وزیر توانائی نے مزید لکھا کہ آئی پی پیز کے معاہدے کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت نے 24 ارب ڈالرز (4 ہزار ارب روپے) بچائے۔