رواں مالی سال کے دوران برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں‘

Published On 02 November,2020 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ اکتوبر میِں برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ برآمدات کورونا سے پہلے کی صورتحال پر واپس آرہی ہیں، کورونا کے اثرات کے باوجود برامدی شعبے نے بہتری دکھائی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فارماسیوٹیکل برمدات میں 22.6فیصد کی بہتری آئی، فارسوٹیکل برآمدات 68.1 ملین ڈالر (تقریباً دس ارب روپے) تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں فارماسوٹیکل برآمدات 55.5 ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے آٹھ ارب روپے) تھیں۔
 

Advertisement