اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ شفاف الیکشن ہوتے ہیں تو فتح عمران خان کی ہی ہوگی۔
وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹ کا انتخاب پاکستان میں جمہوری عمل کا اہم جز ہے۔ خواہش ہے کہ سینیٹ الیکشن مہذب اور شفاف انداز میں ہو۔
عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ پیسہ لیے دیے بغیر سینیٹ الیکشن ہو۔ یہ مقابلہ میرا اور گیلانی صاحب کے درمیان نہیں، دو سیاسی اتحادوں کے درمیان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ متحد ہیں۔ ساری اتحادی جماعتیں مل کر حکومتی اتحاد کو کامیاب بنائیں گی۔