اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 سے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔
این اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوڈا کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 13 مارچ سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔
جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔ این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔