مستحقین کیلئے 'کوئی بھوکا نہ سوئے' پروگرام کا آغاز کر دیا: فردوس عاشق اعوان

Published On 11 March,2021 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی حکومت نے غریب، نادار اور مستحقین کیلئے 'کوئی بھوکا نہ سوئے' پروگرام کا اسلام آباد سے آغاز کر دیا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت روزانہ فوڈ وینز کے ذریعے معیاری کھانا مزدور، محنت کش اور غرباء میں تقسیم کیا جائے گا، وزیراعظم کا عزم کمزور طبقات کی ذمہ داری لینا اور انکی بنیادی ضروریات زندگی پوری کرنے میں مددگار بننا ہے،  کوئی بھوکا نہ سوئے  منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا، سابق ادوار میں محض کمیشن اور کک بیکس کیلئے ایسے منصوبے لگائے گئے جو عوام کی سہولت کے بجائے بوجھ بنتے گئے۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ این اے 75 اور گیلانی کے جیتنے پر اپوزیشن کے مطابق سٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو چکی، اعتماد کے ووٹ میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہونے پر مریم کہہ رہی ہیں یہ ووٹ سٹیبلشمنٹ نے ڈلوائے، شاہد خاقان اب خط لکھنے کا سوچ رہے ہیں، سینیٹ چئیرمین کا الیکشن ہارنے سے پہلے فیصلہ کر لیں آپ کا بیانیہ ہے کیا۔
 

Advertisement