لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاش اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، 2023ء تک عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایماندار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپٹ اپوزیشن کو ہر وقت کھٹکتے ہیں، عدم اعتماد بچونگڑا پارٹی کا کھیل نہیں، اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلے گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان کو بہترین انداز میں چلا کر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا، ان کے غیر جانبدار رویے اور بہترین اخلاق کی بدولت سینیٹرز انہیں چیئرمین منتخب کروانا چاہتے ہیں، آزاد ارکان کی بدولت حکومت کا پلڑا بھاری ہے، صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔