اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلوچستان سے آزاد نو منتخب سینیٹر عبدالقادر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ سینیٹر عبدالقادر نے وزیراعظم سے ملاقات میں پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے عبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا تھا لیکن پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے دباؤ کے بعد ان سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا گیا تھا اور انہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑایا گیا، عبدالقادرکو بلوچستان حکومت اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔