اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور چیئرمین کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ سینیٹر کہدہ بابر، نصیب اللہ بازئی، عبدالقادر اور بہرا مند تنگی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سینیٹ اجلاس سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔