چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبر پورے، صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے: شبلی فراز

چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے نمبر پورے، صادق سنجرانی کامیاب ہوں گے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نےاخلاقیات کوتباہ کیا، یہ لوگ اقتدارمیں آناچاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کرسکیں، انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسےکااستعمال کیا، پیسےکےزور پر سیاست میں آنیوالوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ملک کونقصان پہنچانے والوں کوہم نےنہیں چھوڑنا۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی زنجیرپیپلزپارٹی ایک صوبےتک محدودہوگئی، مسلم لیگ ن بھی ایک صوبے میں رہ گئی، کل کی نیوزکانفرنس میں ان کےچہرے دیکھنے والے تھے، بلاول بھٹواورراناثنااللہ کی زبان میں کوئی فرق نہیں تھا۔