اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں نومنتحب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا ہے احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی ڈیفالٹر ہیں، الیکشن کمشن انہیں نااہل کرے۔
نومنتحب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے خلاف نجی کمپنی کے مالک اور ورکرز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کیا ہے۔ ورکرز نے پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر یوسف رضا گیلانی کے خلاف نعرے درج تھے۔
نجی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 2010ء میں انہیں ایل این جی کا کوٹہ دیا اور پھر فراڈ کیا۔ گیلانی کے فرنٹ مین نے 63 کروڑ کے چیک دئیے جو باؤنس ہوگئے۔ اس وقت یوسف رضاگیلانی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے ایف آئی آر نہیں ہونے دی۔