اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر اسد قیصر نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتماد کے ووٹ میں ایک بھی فگر غلط ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا، الزام لگانے والے بتائیں کونسے غیر حاضر رکن کو حاضر ظاہر کیا گیا، میرا اور فیصل واوڈا کا ووٹ گنیں تو 180 بنتے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے، ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، الیکشن میں اخلاقی اقدار کو کم نہیں ہونے دیں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، جیت جس کسی کی بھی ہو، کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے، ووٹ کا درخواست گزار ہوں، میرا حلقہ تمام سینیٹرز ہیں، ووٹ کیلئے سب کے پاس جاؤں گا، جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے، میڈیا کو ہر ممکن سہولت دینگے۔