اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور دیگرکے کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 18 مارچ کو طلب کر لیا۔
نیب ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری اور نواز شریف کو فائدہ پہنچایا۔ متحدہ عرب امارات اور لیبیا نے صدر پاکستان کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں تحفے میں پیش کیں، تینوں بلٹ پروف گاڑیاں سرکاری ملکیت تھیں جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔
عدالت نے اسی نیب ریفرنس سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔