کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور کا اپنے منگیتر محمود چودھری کیساتھ نکاح ہو گیا ہے۔
بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے مولانا غلام محمد سوھو نے پڑھایا۔ نکاح کی تقریب میں بھٹو، زرداری اور محمود چودھری کے خاندان کے افراد شریک ہیں۔
اس موقع پر بلاول ہاؤس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خیال رہے کہ 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ اور پُروقار تقریب بھی بلاول ہاؤس میں ہوئی جہاں انہوں نے اجرک کے ڈیزائن کی خوبصورت مہندی اپنے ہاتھوں پر لگوائی۔
یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کی منگنی دو ماہ قبل بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع کی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سالوں بعد میری زندگی میں کوئی خوشی کا لمحہ آیا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ہماری والدہ اس موقع پر ہمارے ساتھ ہیں۔ بلاول نے اس موقع پر اپنی بہن بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چودھری کو نکاح پر مبارکباد دیتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات پر دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
Happiest moment in many years to see my sister @BakhtawarBZ getting married. Felt like our mother was watching over us in this moment of joy. Wishing them both all the best of for their new life together . Masha Allah! pic.twitter.com/MAn9wHvp2T
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 29, 2021