فضل الرحمان کا آصف زرداری سے رابطہ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

فضل الرحمان کا آصف زرداری سے رابطہ حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری میں ہونے والی گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے پانچ فروری کو پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب جلسے کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے، پی ڈی ایم کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے اب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں منعقد کیا جائے گا۔