کراچی: (روزنامہ دنیا) سابق صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری اور محمود چودھری کی شادی کی تقریبات کا آغاز 27 جنوری کو مہندی کی تقریب سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو اور محمود چودھری کا نکاح 29 جنوری کو ہوگا اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔
ادھر بھٹو خاندان کے سیاسی اختلافات بختاور بھٹو کی شادی پر بھی حل نہیں ہو سکے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو اور ان کے اہلخانہ کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے میں چند سال قبل فاطمہ بھٹو کی لکھی ہوئی کتاب “لہو اور تلوار کے گیت” کا نمایاں کردار رہا ہے۔