کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی، کرپشن کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں، نااہل حکومت کی 7 سالہ ناانصافیوں کیخلاف مارچ میں ساتھ دیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کے لئے ملاکنڈ روانہ ہوچکا ہوں، نااہل حکومت نے خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا۔
On our way to Malakand for #PDMRallyMalakand. Join us to march against inflation, corruption and injustices of 7 years of incompetent, illegitimate and puppet rule of PTI . which has pushed KP & now all of Pakistan into crisis.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 11, 2021
ادھر پی ڈی ایم آج ملاکنڈ میں جلسہ کرے گی۔ ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو درگئی سے قافلے کی شکل میں جسلہ گاہ جائیں گے، بلاول بھٹو سخا کوٹ اور درگئی میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
امیر حیدر ہوتی، امیرمقام چکدرہ انٹر چینج سے جلسہ پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے رات کاٹلنگ میں گزاری، سوات موٹروے کاٹلنگ انٹر چینج سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قافلے جائینگے، قافلوں میں پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں کے کارکن شرکت کرینگے۔ بونیر او شانگلہ کے قافلے بریکوٹ میں اکھٹے ہو کر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔