ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کو عوام کی طاقت سے گھر بھجیں گے، عمران خان نے آبپارہ چوک پردھرنادیاتھا،پی ڈی ایم کوبھی آبپارہ چوک کےبارے میں سوچناچاہیے۔
ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم اب بھی کہتے ہیں وہ ٹریننگ پر ہیں، مسائل کا حل نہیں تو جان چھوڑ دیں، نالائق حکومت کی وجہ سے مہنگائی کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔ حکومتی وزرا سازشیں کر رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم مستحکم ہے۔ عوامی مشکلات پربات کریں توحکومت این آراو کا رونا روتی ہے، عمران خان صرف اورصرف اپنی کرسی بچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مچھ میں کان کنوں کےقتل کی مذمت کرتےہیں، جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدنہیں ہورہا، حکومت سے مطالبہ کرتےہیں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکرناشروع کرے۔ پی ڈی ایم نےکسی ریلیف کامطالبہ نہیں کیا ،پیپلزپارٹی کی کمیٹی نے پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کی توثیق کی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت نےکنسٹرکشن مافیا کیلئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کی، ہم کہتےہیں مزدورں، سفید پوش طبقے کیلئے ہمیں ریلیف چاہیے جس پر حکومت تیار نہیں ہوتی۔