اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کا اندرونی انتشار کہ گدی نشین کون ہوگا، لانگ مارچ اب حمزہ شہباز اور مریم صفدر کے درمیان ہوگا۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ارکان نے کل گیلانی کو ووٹ نہیں ڈالا، خراب کر دیا، مریم نواز کے جلسے، استعفے، دھمکیاں، سینیٹ الیکشن سب ناکام ہوگئے، حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم صفدر کا ہوا۔
دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دھونس اور پیسے سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوانے والا کرپٹ ٹولہ اسی گیلانی کو عبرت ناک شکست پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر گزرتا دن پی ڈی ایم کو ایکسپوز کرتے ہوئے وزیراعظم کے موقف کی جیت پر مہر ثبت کر رہا ہے، پی ڈی ایم کے تجربہ کار جعلساز اپنے ہی بنے گئے جال میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔