سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

Published On 22 March,2021 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔

ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عسکری وسول حکام نے شرکت کی۔

انہوں نے پاک فضائیہ میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں۔ قبل ازیں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2019ء میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔