سربراہ پاک فضائیہ کی چار روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا آمد

Published On 04 March,2021 09:40 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) سربراہ پاک فضائیہ چار روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل سدرشانا کاراگودا پاتھیرانا نے ان کا استقبال کیا۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہندہ راجاپکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ سری لنکن وزیراعظم نے سری لنکا کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سری لنکا کے بہادر عوام کے متاثرکن عزم کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔

 

Advertisement