کولمبو: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دورہ سری لنکا کے دوران ان کی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر اپنے سری لنکن ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج بالخصوص فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
The Air Chief interacted with several senior civil and military dignitaries at the occasion, as well. pic.twitter.com/R9FFpl2ewE
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 5, 2021
ائیر چیف مارشل نے مجاہد انور خان نے سری لنکن فضائیہ کیساتھ باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ اور کلر ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت۔
The Air Chief also attended launching ceremony of a book titled Iron Wings of Glory. pic.twitter.com/HoVypKYE43
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 5, 2021
ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کو اپنی قوم کی 70 سالہ خدمات پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو کتاب پیش کی۔