حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے علاقے جیزان میں حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے علاقے جیزان میں حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملے خوف اور دہشت پھیلانے کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں تعطل پڑنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان، ملکی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرہ کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔