وفاقی وزیرخزانہ کی برطرفی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی فتح ہے: بلاول

وفاقی وزیرخزانہ کی برطرفی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی فتح ہے: بلاول

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کو عہدے سے برطرف کرنا پی ڈی ایم کی فتح ہے، پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے کو جاری رکھنے کے لیے سینیٹ سے منتخب ہونے کی ضرورت تھی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت تسلیم کرتی ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پارلیمانی حزب اختلاف اس حکومت کے مقابلے میں انتہائی موثر ثابت ہوئی۔