'افغانستان میں بڑھتا تشدد تشویشناک، پاکستان نے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا'

Published On 30 March,2021 02:02 pm

دوشنبے: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے کانفرنس سے خطاب کے دوران افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ کہا کہ افغان امن عمل کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان نے افغان امن مذاکرات جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، ہمسایہ ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

دوشنبے میں منعقدہ نویں "ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس" کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خرجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، خطے کے امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ افغان مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان، افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔
 

Advertisement