اسلام آباد (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی منگل کود وشنبے میں ہونیوالے ہارٹ آف ایشیا استنبول پر پروسس وزارتی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔
دفترخارجہ کے مطابق کانفرنس کا موضوع ہے ۔ امن اور ترقی کیلئے اتفاق رائے کو مستحکم کرنا" ہے۔
وزیر خارجہ اپنے بیان میں افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار اور علاقائی فریم ورک کے اندر افغانستان کی ترقی اور رابطے کے لئے پاکستان کی حمایت کو اجاگر کریں گے۔
کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت بھی کرینگے۔
دوشنبے کے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ تاجکستان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ رابطہ کرینگے۔