لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے والی جعلی راجکماری کی سکڑتی ہوئی جماعت اس تذبذب کا شکار ہے کہ اب بھی پیپلزپارٹی زندہ باد کا نعرہ لگائیں یا پھر سے بدزبانی پر اتریں؟
بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت، چھوٹی سوچ کا عکاس ہے۔ کرپٹ ظل سبحانی کے گھٹیا طرز سیاست پرعمل پیرا کم ظرف راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کےمطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن PDM کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 28, 2021
انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت، چھوٹی سوچ کا عکاس ہے۔ کرپٹ ظل سبحانی کے گھٹیا طرز سیاست پرعمل پیرا کم ظرف راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کےمطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں۔