اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کے اعزاز میں اعظم سواتی اور زلفی بخاری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
اسلام آباد میں دیئے جانے والے عشائیہ میں وفاقی وزیر فواد چودھری، سیف اللہ خان نیازی، فیصل جاوید، علامہ طاہر محمود اشرفی، ڈاکٹر شہباز گل، کلیم امام، جاوید آفریدی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تمام رہنماؤں نے طاہر جاوید کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔
طاہر جاوید کا کہنا تھا کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، جوبائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اور رابطوں کو مستحکم کرنا چاہتی ہے۔