کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نیب پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، سندھ حکومت کو جج اور اپوزیشن لیڈر مرضی کا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 88 میں مجھے ووٹ دینے نہیں دیا گیا، سندھ حکومت کو جج اور اپوزیشن لیڈر مرضی کا چاہیئے، شہری ظلم کا شکار ہیں اور کتے آزاد گھوم رہے ہیں، وزیر صحت کے حلقے میں بچوں کو ویکسین نہیں مل رہی۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ایس 88 میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی کے 6 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔