اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ وفاقی وزیر نے صوبوں اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسلام آباد، صوبائی انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا کہا۔
In the NCOC meeting this morning we decided to increase restrictions of activities contributing to sharp increase in covid positivity. The provincial & ICT administration were also directed to tighten implementation of sop s and crackdown on violations which are taking place.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 22, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 17 ہزار 491 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 498 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 336 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔