ہمیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور نہ کیا جائے، نوید قمر

Published On 31 March,2021 09:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر (ن) لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیش لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہو جائیں گے۔

نوید قمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہیں۔ اگر (ن) لیگ اور جے یو آئی نے تمام فیصلے خود کرنے ہیں تو اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور جے یو آئی نے لانگ مارچ سے استعفوں کو نتھی کرکے پہلے ہی پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا پہنچا چکی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ اگر (ن) لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیش لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہو جائیں گے۔