پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں کچے مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ریسکیو کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے اچینی میں کچے مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی، جس کے باعث ملبے تلے دبنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 بچیاں اور ایک معمر خاتون شامل ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔