کراچی: (دنیا نیوز) بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، 2 اپریل کو بختاور بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے، عوام ماسک پہنیں اور احتیاط کریں۔
I tested positive for Covid19 on April 2nd - isolating and recovering. Just a reminder to keep being cautious, call people out if their masks don’t cover their nose, get vaccinated & help those less fortunate to get vaccinated too. May Allah keep us all safe. Aameen
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) April 7, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 699 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 731، سندھ میں 4 ہزار 516، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496، اسلام آباد میں 588، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 380 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔