بچے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

Published On 07 April,2021 08:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) بچے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا۔ قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں ایک سال کے دوران 120 بچے داخل ہوئے جن میں سے 23 انتقال کر گئے۔

کیا کورونا وائرس کی تیسری لہر بچوں کے لیے خطرناک ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس سے والدین پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں پنچاب میں بچے بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ بچوں میں اس وائرس کی اتنی شدت نہیں اور نہ علامات سنگین ہیں لیکن ان کی وجہ سے دیگر افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے یعنی بچے کورونا کے پھیلاو کا باعث بن سکتے ہیں۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کورونا یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر مرتضیٰ احمد گوا نے بتایا کہ ایک سال کے دوران این آئی سی ایچ میں کورونا سے متاثرہ 120بچے داخل ہوئے جن میں سے دیگر بیماریوں کے بھی شکار 23 بچے انتقال کر گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو وبا مزید تیزی سے پھیل سکتی ہے۔
 

Advertisement