اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پرایزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ 3 مارچ 2021ء سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے ٹکٹ پر حکمران جماعت کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی، 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں حکومت نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا، حکومت نے پولنگ بوتھ میں غیر قانونی طور پر کیمرے لگوائے، حکومتی اقدام کے خلاف فاروق ایچ نائیک اور سعید غنی نے سیکرٹری سینیٹ کو درخواست دی۔
استدعا ہے کہ عدالت 24 مارچ کے سنگل بینچ فیصلہ کو کالعدم قرار دے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے، پریذائیڈنگ افسر کی طرف سے 7 مسترد ووٹوں کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر مجھے کامیاب چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے۔