اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمان کی۔
آپ نے اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) اور چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔
آپ ائیر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور وزارتِ دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکریٹری بھی تعینات رہے۔
ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا آج کل ائیر ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر جنرل ائیر فورس کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔ آپ کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔