سرگودھا: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں دو تین تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی، عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے اوپر چلی گئی، انہوں نے کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں، یہ نہیں ہوسکتا کہ غریب کے لیے قانون اور امیر کے لیے اور ہے، ساٹھ ستر شوگر ملوں کی جیبوں میں ایک سو چالیس ارب روپے چلے گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں، جن لوگوں نے اربوں روپے کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مدینہ کی ریاست بننے سے قبل حالات خراب تھے، طاقتور کو قانون کے کہڑے میں لایا گیا تو حالات بہتر ہوئے، ملک میں مہنگائی ایک بڑے مسئلے کی چھوٹی وجہ ہے، رمضان پیکج خود مانیٹر کر رہا ہوں، پاکستان میں کبھی کمزور طبقے کے بارے میں سوچا ہی نہیں گیا۔