فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے: وزیراعظم

Published On 12 April,2021 11:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرےدل میں عدلیہ کا بے انتہائی احترام ہے۔ فیصلہ حق میں ہو یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب کے لیے لازم ہے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی اور انھیں اہم مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق کی طرف سے سندھ کےاضلاع کے لیے ترجیحی ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر، عمر ایوب خان اور سینئر افسران شریک تھے۔