آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں، وزیراعظم کا بل گیٹس کو خط

Published On 11 April,2021 01:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو تحریر کئے گئے خط میں پیش کش کی ہے کہ آئیں مل کر دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے بچائیں۔ عمران خان نے کلائمیٹ چینج کے خطرات پر کتاب لکھنے پر بل گیٹس کو خراج تحسین بھی پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو خط تحریر کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ان ممالک میں ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات زیادہ ہیں۔ پاکستان بھی موسمی خطرات سے نمٹنے اور بچاو کیلئے اقدامات کررہا ہے۔ پاکستان کاربن کی کمی کیلئے متبادل توانائی کےمنصوبےشروع کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے خط میں کہا کہ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس، کلین گرین کے پروگرام جاری ہیں۔ پاکستان نے لاتعداد گرین جابز دیں، 10 لاکھ ایکڑ جنگلات کو محفوظ بنایا گیا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کو تیار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کو بھانپتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
 

Advertisement