اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال کر شاہی خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ڈیوک آف ایڈن برگ عزت مآب شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
ڈیوک آف ایڈن برگ عزت مآب شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ برطانیہ ایک ایسےزیرک بزرگ سے محروم ہوگیا ہے جو غیرمعمولی طور پر عوامی خدمت سے سرشار روح کے حامل تھے۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2021
عمران خان نے شہزادہ فلپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ایک ایسے زیرک بزرگ سے محروم ہو گیا ہے جو غیر معمولی طور پر عوامی خدمت سے سرشار روح کے حامل تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔