جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا شہزاد اکبر کو کیس سے الگ کرنے کا مطالبہ

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا شہزاد اکبر کو کیس سے الگ کرنے کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق جہانگیر ترین کے زیر صدارت ہونے والے ہم خیال گروپ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے شہزاد اکبر کو اس کیس سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سیاسی افراد کو اپنی مشاورت میں شامل کریں۔

ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ترین کے پارٹی وفادار ساتھی اور اہم اثاثہ ہیں، حکومت سازی میں ان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ان کے ساتھ وہ زیادتی کی جا رہی ہے جو ن لیگ نے بھی نہیں کی۔

اجلاس سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان ذرا ہمیں بتائیں کہ شہزاد اکبر کی پارٹی کے لیے خدمات کیا ہیں؟، وہ اس شخص کے کہنے پر مخلص ساتھیوں کو خود سے دور کر رہے ہیں۔

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جہانگیر ترین کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم کے دشمن ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز جو بیان دیا، وہ ایک مخلص ساتھی کا نیہں ہو سکتا۔

اجمل چیمہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی سابق سیاسی وابستگیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہں لیکن ہم آزاد جیت کر آئے تھے۔ تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے کہنے پر شامل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں انصاف کا علم بلند کرنے آئے تھے لیکن حیرت ہے اقتدار تک پہنچانے والوں کے ساتھ نا انصانی ہو رہی ہے، وزیراعظم سیاسی بصیرت سے کام لیں اور پارٹی کو نقصان سے بچائیں۔