راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دیرینہ دوست ملک سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان ملک وقوم اور امت مسلمہ کے لئے خسوصی دعائیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے
فواد چودھری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پہلے سے ہی شیڈول ہے، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔