شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل تیار

Published On 16 May,2021 01:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی ، حکومت کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔

لیگل ٹیم کی تیار کردہ پٹیشن کے نکات منظر عام پرآگئے، پٹیشن 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 185(3) کے تحت دائر کی جارہی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کیا معزز فاضل جج کسی متعلقہ محکمے یا حکام کو نوٹس جاری کئے بغیر مدعا علیہ کے حق میں پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں؟ آیا کوئی سابق عبوری حکم جو مدعا علیہ کی درخواست پر اثر انداز ہوتا ہو، ایک رٹ پٹیشن جو متنازعہ سوالات پر مبنی ہو، اسے معزز سنگل جج کے ذریعے قانونی طور پر منظور کیا جا سکتا ہے؟

پٹیشن میں بارہ قانونی سوالات اور حقائق بیان کیے گئے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم کے خلاف اپیل کی اجازت مانگی گئی ہے۔