اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا گروہ سے نہیں بلکہ صرف ریاست پاکستان سے ہے۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، چئیرمین نیب جسٹس ریٹارئرڈ جاوید اقبال نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بدعنوانی کی انکوائریز، انوسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے مالیت کے 1269 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے، نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔