کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں، دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ عمران خان کا کوئی کارنامہ نہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی کے دعوؤں میں مصروف عمران خان کوعوام کا خیال نہیں، بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا، عام آدمی کی حقیقی اجرت مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔