کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان امان اللہ یاسینزئی نے سردار صالح بھوتانی کا استعفیٰ منطور کر لیا، صالح بھوتانی نے آج اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوایا تھا۔
سردار محمد صالح بھوتانی نے بلوچستان کی صوبائی کابینہ سے بحثیت صوبائی وزیر اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو دیا تھا جسے گورنر بلوچستان نے منظور کر لیا، صالح بھوتانی کے پاس بلدیات کا محکمہ تھا۔
صالح بھوتانی کا موقف ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں ترقی کے دعوے کر رہی ہے لیکن ترقی صرف کاغذات تک محدود ہے جس پر صوبے کے عوام سے معافی مانگتا ہوں اور وزارت چھوڑ رہا ہوں۔