راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم 23 سال قبل آج کے دن مملکت خداداد کو جوہری طاقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔
یوم تکبیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے 23 سال پہلے خطے میں طاقت کا توازن برابر کیا۔ پاک فوج اور پوری قوم اس خواب کو حقیقت میں بدلنے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان نے 1998 میں کم ازکم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
23 years ago on this day, Pakistan restored balance of power in the region by successfully establishing credible minimum nuclear deterrence. AFs and the nation pays tribute to all those involved in making this dream come true. #YoumeTakbeer
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2021
یاد رہے کہ1998 میں 11 اور 13 مئی کو بھارت نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کی سلامتی خطرے میں ڈال دی تھی، بھارتی حکمران طاقت کے زعم میں پاکستان پر حملے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے تاہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں مایہ ناز ایٹمی سائنس دانوں نے آج ہی کے دن جوہری دھماکے کر کے بھارتی برتری خاک میں ملا دی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ قومی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے عظیم تاریخی دن کی یاد میں ہر سال 28 مئی کویوم تکبیر منایا جاتا ہے۔