لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع

Published On 05 June,2021 12:04 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہوائوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کشمیر، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں لاہور، ملتان، رحیم یارخان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان، خطۂ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اور فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ (جمعہ کے) روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 46، دالبندین 45، شہید بینظیر آباد، دادو، سبی 44، تربت 43، سکھر، موہنجوداڑو 42، مٹھی 40، بہاولپور، بنوں 39، ڈیرہ غازیخان، ڈیرہ اسماعیل خان، حیدرآباد 38، ملتان، ساہیوال، پشاور، ٹھٹھہ 37، کراچی، کوئٹہ، گلگت 36، فیصل آباد، گوادر 35، چترال، سیدوشریف 34، مظفرآباد، قلات 33، سرگودھا، اٹک، دیر، گڑھی دوپٹہ 32، لاہور، سکردو، جموں31، اسلام آباد 30، جہلم 28، ایبٹ آباد، استور 27، راولاکوٹ 23، مالم جبہ 21، مری20 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement