وفاق نے سندھ کے منصوبے نظرانداز کردئیے: مراد علی شاہ کا وزیراعظم کو خط

Published On 05 June,2021 09:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اور وفاقی حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے پبلک ڈویلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظرانداز کردئیے۔

وفاقی بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبے نظر انداز کرنے پر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیا، خط میں کہا گیاسندھ کے لوگوں کیساتھ نا انصافی کی جارہی ہے، وفاق کی جانب سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظر انداز کیےگئے،قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین کے آرٹیکل 156کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

مراد علی شاہ خط میں کہناتھا چارسال گزرنے کے باوجود این ایچ اے نے سیہون جامشورو شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں کی، سیہون جامشورو شاہراہ پر انسانی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ پنجاب کو 86ہزار605ملین ، سندھ کو4ہزار808ملین کے منصوبے دئیےگئے، سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے وفاق سے پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
 

Advertisement